18 اکتوبر 2010 - 20:30

ہندوستان کی ریاست راجستھان کے شہر دھول پور میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی ایک فیکٹری سے دھماکہ خیز مواد لے کر نکلنے والے 61ٹرک لاپتہ ہوگئےہیں۔ ریاستی پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان61  ٹرکوں میں تین سو نوے میٹرک ٹن دھماکہ خیز مواد تھا اور اس کے ساتھ ہی اس میں دو لاکھ ڈیٹونیٹر بھی رکھے ہوئے تھے۔ دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والی یہ فیکٹری سرکاری ہے اور اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ خیز مواد ایک نجی کمپنی کو فروخت کیا گیا تھا۔ ہندوستان میں سکیورٹی ایجنسیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں یہ مواد تخریبی عناصر کے ہاتھ لگ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اتنا بڑا ذخیرہ نکسلیوں یا شدت پسندوں کے ہاتھ لگ گیا تو بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ 61 لاپتہ ٹرکوں میں سے چار ٹرک ریاست مدھیہ پردیش کے ڈسٹرکٹ "راج گڑھ" میں ملے ہیں جو خالی تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110